ترک صدر کا رواں برس روس کا تیسر ا دورہ ،پوٹن سے ملاقات کریں گے

دونوں ملکوں کے صدور ترک روسی تعاون کونسل کے ایک اجلاس کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے،روسی حکام

اتوار 24 مارچ 2019 11:45

ماسکو/انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) ترک صدر رجب طیب ایردوآن اپریل کی آٹھ تاریخ کو روس کا ایک اور دورہ کریں گے، جو رواں برس ان کا روس کا تیسرا دورہ ہو گا۔ اس دورے کے دوران صدر پوٹن اور ان کے ترک ہم منصب ترک روسی تعاون کونسل کے ایک اجلاس کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔ ایردوآن کے اس دورے کے دوران روس اور ترکی کے مشترکہ ثقافتی سال کی تقریبات کا افتتاح بھی کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایک بیان میں ترک وزارت خارجہ نے بتایاکہ صدر رجب طیب ایردوآن اپریل کی آٹھ تاریخ کو روس کا ایک اور دورہ کریں گے، جو رواں برس ان کا روس کا تیسرا دورہ ہو گا۔ دفتر خارجہ نے اس دورے کے مقاصد کی کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔ دوسری جانب روسی حکومت کے ایک ترجمان کے مطابق اس دورے کے دوران صدر پوٹن اور ان کے ترک ہم منصب ترک روسی تعاون کونسل کے ایک اجلاس کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔ ایردوآن کے اس دورے کے دوران روس اور ترکی کے مشترکہ ثقافتی سال کی تقریبات کا افتتاح بھی کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :