Live Updates

ض*وزیراعظم عمران خان کا ماحولیاتی تحفظ پروگرام قابل ستائش ہے ، چوہدری ابرار

ق*تحریک انصاف کے کارکنان قومی شجر کار ی پروگرام میں پیش پیش ہیں،رہنما پی ٹی آئی

اتوار 24 مارچ 2019 19:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی کے رہنما چوہدری ابرار احمد نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان وہ پہلے رہنما ہیں جنہوں نے نہ صرف ماحولیاتی مسائل پر توجہ دی بلکہ ان مسائل کا ٹھوس حل پیش کیا ان کی وجہ سے اس وقت پاکستان کو سر سبزو شاداب بنانے کا سفر تیزی سے جار ی ہے اور تمام سرکاری اور نجی ادارے اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

ایک انٹرویو میں چوہدری ابرار احمد نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں خیبر پختونخواہ میںریکارڈ تعداد میں پودے لگاکر جنگل اگایا گیا اور اس کے بعد انہوںنے وزیر اعظم صاف و سرسبز پاکستان پروگرام کا آغاز کیا جس میں ملک بھر میں دس بلین درخت لگائے جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ اس وقت ملک کی ضرورت ہے کہ ہم آنے والے دنوں میں منفی ماحولیاتی اثرات کے نقصانات کم کرنے کے لئے جنگلات کی کمی دور کرنے میں اپنا کردار ادا کریں انہوںنے کہاکہ ہم بڑی تعداد میں درخت لگاکر ماحولیاتی کثافتوں کو کم کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

چوہدری ابرار احمد نے کہاکہ صاف ستھرا ماحول ہماری اچھی صحت کا ضامن ہے اگر ہم اپنے گھر ، گلی ، محلے اور علاقے کو صاف رکھیں گے تو بیماریاں بھی کم ہوں گی اورہماری صحت بھی اچھی ہو گی۔ راولپنڈی کے علاقے مسلم ٹاون کے حلقے سے تعلق رکھنے والے چوہدری ابرار احمد نے گفتگو کے دوران بتایا کہ علاقے میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان شجر کار ی میں پیش پیش ہیں اورماحول کو شفاف بنانے کے لئے متعلقہ اداروںکی بھر پور معاونت کر رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات