تھانہ نو ن پولیس کی کارروائی، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے 6ملزمان گرفتار

لو ٹا گیا مال مسروقہ ، لاکھو ں روپے ما لیت کے طلا ئی زیو رات ، موبائل فون اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا گیا

اتوار 24 مارچ 2019 21:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) تھانہ نو ن پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے 06ملزمان گرفتار، گرفتار ملزمان سے لو ٹا گیا مال مسروقہ ، لاکھو ں روپے ما لیت کے طلا ئی زیو رات ، موبائل فون اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔ ابتدائی کے دوران ملزمان نے نو ن ، ترنول ،جھنگی سیداں اور راولپنڈی کے علا قوں میں متعددوارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کے خلاف تھا نہ نو ن میں ڈکیتی کے پا نچ مقدمات درج ہیں ، ملزمان دروازے تو ڑ کر گھر وںمیں داخل ہو تے اور گن پو ائنٹ پر گھر والو ں کو لو ٹتے تھے ،مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنرل آ ف پولیس محمد عامر ذوالفقار خا ن کے احکا ما ت کی روشنی میں ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آ باد وقار الدین سید نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ایس پی انڈسٹر یل ایر یا سمیر اعظم کو خصوصی ٹا سک دیا ، جنہو ں نے ڈی ایس پی راجہ طا ہرحسین کی زیر نگر انی ایس ایچ او تھا نہ نو ن سب انسپکٹر عالمگیر خا ن ، سب انسپکٹر منصور احمد معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی ، پولیس ٹیم نے تما م تر وسائل بر ئوے کا ر لا تے ہو ئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان تصویر گل ، نذیر احمد، عمر ان گل ،وزیر شاہ میر جنت شاہ شامل ہیں کو گرفتار کر لیا ، ملزمان سے طلا ئی کا نٹے ، دو جو ڑ ی طلا ئی ٹا پس ، تین عدد طلا ئی انگو ٹھیا ں ، طلا ئی گا نی ، طلا ئی چین ، مو با ئل فون اور وارداتو ں میں استعمال ہو نیو الا اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ، ابتدائی کے دوران ملزمان نے نو ن ، ترنول، جھنگی سیداںاور راولپنڈی کے علا قوں میںمتعددوارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف تھانہ نو ن میں پا نچ مقدما ت درج ہیں ،ملزمان دروازے تو ڑ کرگھر وںمیں داخل ہو تے اور گن پو ائنٹ پر گھر والو ں کو لو ٹتے تھے ،مزید تفتیش جاری ہے، اس گر وہ کے دیگر ساتھی ملزمان کی گرفتار ی کے لیے چھا پے مار ے جا رہے ہیں ، جن کو جلد ہی گرفتار کرکے ما لمسروقہ بر آمد کیا جا ئے گا ،ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آ باد نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی کا رکر دگی کو سراہا ہے ، انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ سنگین جر ائم میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔