یوم پاکستان پر شاندارکارکردگی پرایس ایس پی ٹریفک کا افسران ، اہلکاروں کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان

اتوار 24 مارچ 2019 21:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) یوم پاکستان پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کی شاندار کارکردگی ،بہترین حکمت عملی کے باعث متبادل راستوں پر ٹریفک بغیر رکاوٹ رواں دواں رہی ٹریفک کے تمام افسران و اہلکاروں کو اچھی ڈیوٹی دینے پر شاباش اوران کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں تعریفی اسناددینے کا اعلان کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 23مارچ کی پریڈ میں مدعو کئے گئے شہریوں کے لیے بہترین ٹریفک پلان تشکیل دیا ٹریفک کو بہترین متبادل راستے فراہم کئے گئے اور کوشش کی گئی کہ شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم 92.4نے بھی لمحہ بہ لمحہ شہریوں کو متبادل راستوں سے آگاہ رکھا ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے 23مارچ پریڈ کے موقع پر اچھی ڈیوٹی سرانجام دینے والے تمام افسران و اہلکاروں کو شاباش دی ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے ۔