وفا قی پولیس کی سما ج دشمن عنا صر کیخلاف کا رروائیاں،8ملزمان گرفتار

قبضے سے منشیات، اسلحہ معہ ایمو نیشن ،ما ل مسروقہ بر آمد ،ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلئے گئے

اتوار 24 مارچ 2019 21:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) وفا قی پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران08ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سی1کلو 684گر ام چرس ، اسلحہ معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے، مزید تفتیش جا ری ہے،ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آ باد وقار الدین سید نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہجر ائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت کر یک ڈائو ن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ، داخلی و خا رجی راستو ں پر چیکنگ کومو ثر بنا یا جا ئے ، مشکو ک و مشتبہ افراد پر کڑ ی نظر رکھی جائے ، ضلع بھرمیں سیکو ر ٹی کے سخت انتظا ما ت کیے جا ئیں ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس نے ڈی آئی جی آ پر یشنز کے احکاما ت کی روشنی میں مختلف کا رروائیوں کے دوران08جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی عمل لا ئی ، کھنہ پولیس نے ملزم دوران خا ن کو گرفتار کرکے اس سے 1کلو 684گر ام چرس بر آمد کر لی ، سیکر ٹر یٹ پولیس نے ملزم زاہد رفیق کو گرفتار کر لیا ، رمنا پولیس نے ملزم نعمان علی کو گرفتار کر لیا ، شالیمار پولیس نے ملزم منظر فیا ض کو گرفتار کرکے ما ل مسروقہ بر آمد کر لیا ، شہزاد ٹا ئون پولیس نے چوری کی واردات میں ملزم قیصر علی کو گرفتار کر لیا ، نیلو رپولیس نے ملزم کفا یت حسین کو گرفتارکر کے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا ، جبکہ بغیر اجا زت تیل فروخت کر نے دو ملزمان محمد شہبا ز اور حق نو از کو گرفتار کر لیا ،، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش جا ری ہے،ڈی آئی جی آ پر یشنز نے پولیس ٹیموں میں شامل افسران وملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہپولیس افسران سے کہا کہ ضلع بھر میں سیکور ٹی سخت اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں، چیکنگ عمل کو مزید مو ثر بنا یا جا ئے ، ہوائی فا ئر نگ ، پتنگ با زی ، کبو تر با زی کر نے والوں کے خلاف ایکشن لیا جا ئے ، ہو ٹل مو ٹلز ، گیسٹ ہا وسز کی چیکنگ کو یقینی بنا ئیں ، اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کیلئے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئیگی ۔

متعلقہ عنوان :