اداکارہ ماورہ حسین کے چھوٹے بھائی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

نکاح کی تقریب فیصل مسجد اسلام آباد میں ہوئی ‘ منجھلی بہن اداکارہ ماورہ حسین تاحال غیر شادی شدہ ہیں

پیر 25 مارچ 2019 11:30

اداکارہ ماورہ حسین کے چھوٹے بھائی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) اداکارہ ماورہ حسین اور عروہ حسین کے چھوٹے بھائی انسِ یزدان، آئمہ محمد حسین کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔انس یزدان اور آئمہ محمد حسین کے نکاح کی تقریب فیصل مسجد اسلام آباد میں ہوئی جہاں دونوں نے ایجاب و قبول کیا۔ نکاح کی اس مختصر تقریب میں عزیز و اقارب اور دوست احباب نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اداکارہ ماورہ حسین نے اپنے بھائی کے نکاح پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’ بچے شادی شدہ ہوگئے۔اداکارہ عروہ حسین نے اپنے بھائی کے نکاح پر دعائیں اور بہت سا پیار دیا اور کہا ’ میرے چھوٹوں کو نکاح کی مبارک باد‘۔ خیال رہے کہ تین بہن بھائیوں میں سب سے بڑی عروہ حسین کی گلوکار فرحان سعید سے شادی ہوئی ہے جبکہ منجھلی بہن اداکارہ ماورہ حسین تاحال غیر شادی شدہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :