کیلیفورنیا میں نامعلوم شخص نے مسجد کو آگ لگا دی،بیرونی حصہ متاثر

ملزم فرار ،جاتے ہوئے سفید فام نسل پرستی اورنیوزی لینڈ حملے سے متعلق نوٹ چھوڑگیا،پولیس

پیر 25 مارچ 2019 12:38

کیلی فورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر ایسکن ڈیڈو میں مسجد کو آگ لگا دی گئی ۔ آگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم مسجد کے بیرونی حصے کونقصان پہنچا ہے۔مسجد کو آگ لگانے کا ملزم فرار ہو گیا ، جس نے جاتے ہوئے سفید فام نسل پرستی اورنیوزی لینڈ حملے سے متعلق نوٹ چھوڑا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایاکہ امریکا ریاست کیلی فورنیا کے شہر ایسکن ڈیڈو میں واقع مسجد کو نامعلوم شخص نے آگ لگا دی، مسجد میں موجود افراد نے فورا اقدامات کرتے ہوئے آگ بجھا ئی۔رات سوا 3 بجے لگائی گئی آگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم مسجد کے بیرونی حصے کونقصان پہنچا ہے۔مسجد کو آگ لگانے کا ملزم فرار ہو گیا ، جس نے جاتے ہوئے سفید فام نسل پرستی اورنیوزی لینڈ حملے سے متعلق نوٹ چھوڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :