آسٹریلیا سے مسلسل دو میچوں میں شکست ، شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کو نصیحت کر دی

پاکستان کو باقی میچز میں گیند بازی کے میدان میں زیادہ محنت کرنی ہو گی:سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 25 مارچ 2019 12:36

آسٹریلیا سے مسلسل دو میچوں میں شکست ، شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کو نصیحت ..
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مارچ 2019ء) دوسر ے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل کر لی ہے تاہم تیسرا ون ڈے انتہائی اہم ہو گا اور اس حوالے سے شاہد آفریدی نے بھی قومی ٹیم کو مشورہ اور نصیحت کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفرید ی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ حارث اور رضوان کو اپنی پہلی ون ڈے سنچریاں بنانے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں،آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے پہلے دو میچوں میں شاندا ر بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ پاکستان کو سیریز کے باقی میچوں میں خصوصی طور پر گیند بازی کے میدان میں زیادہ محنت کرنی ہو گی اور آسٹریلیا کے مومینٹم کو توڑنے کیلئے اہم کھلاڑیوں کو پرفارمنس دکھانا ہو گی اور خصوصی طور پر باﺅلرز کو کارکردگی دکھانی پڑے گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے اور دوسرے ون ڈے انٹر نیشنل میچ میں ایک ہی جیسے مارجن8وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز میں2-0کی برتری حاصل کرلی ہے ،دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ27مارچ کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا اور یہ میچ ہارنے کی صورت میں قومی ٹیم کو ٹرافی سے ہاتھ دھونے پڑیں گے۔