خیر پور ،محکمہ اسکارپ ٹیوب ویل ڈویژن کوٹ ڈیجی کی لاپرواہی،ٹیوب ویل نمبر ایف 67 عرصہ دراز سے بند ،سیم و تھور میں اضافہ

پیر 25 مارچ 2019 13:35

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) خیرپورکے نواحی گائوں محمد ابراہیم سومرو میں محکمہ اسکارپ ٹیوب ویل ڈویژن کوٹ ڈیجی کی غفلت لاپرواہی کے سبب ٹیوب ویل نمبر ایف 67 عرصہ دراز سے بند ہونے کی وجہ سے خیرپورمیںسیم و تھور میں اضافہ ہوگیا جبکہ پینے کا میٹھا پانی بھی مضر صحت ہوگیا۔ہیپاٹائٹس سمیت دیگرامراض جنم لینے لگے۔

علاقہ مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کرکے بند ٹیوب ویل فنکشنل کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق چھوڈائو،گائوں محمد ابراہیم سومرو کیرہائشیوں عبدالرشیدسومرو، جنسارعلی سومرو،غلام اصغر،اشفاق احمد،مٹھل گوپانگ۔بھانو گوپانگ۔

(جاری ہے)

شہباز ڈنو جتوئی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے میڈیا کو بتایاکہ کہ 5000 نفوس سے زائد آبادی والیگائوں ٹیوب ویل نمبر ایف 67 عرصہ دراز سے بند پڑا رہنے کی وجہ سے ان کے علاقے کا میٹھا پانی مضر صحت ہوگیا ہے اور سیم و تھور میں اضافہ کے سبب علاقے کے عوام پینے کے مضر صحت پانی کے استعمال سے چمڑی،پیٹ،ہیپاٹائٹس سمیت دیگر امراض کا شکار ہورہے ہیں،انہوں نے بتایاکہ انہوں نے رکن قومی اسمبلی ڈاکتر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی،سابق صوبائی وزیر منظور وسان،سابق رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان،رکن سندھ اسمبلی منور وسان سمیت دیگر عوامی نمائندگان سے بند ٹیوب کو فنکشنل کرنے اور علاقے میں مضر صحت پانی کی وجہ سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچائو کے لئے ڈاکٹروں کی ٹیم بھیج کر بیماریوں میں مبتلا افراد کو صحت کی سہولیات مہیا کی جائیں لیکن گزشتہ دہائی سے ان کے علاقے کو سیاسی نمائندوں نے ووٹوں کے بعد نظر انداز کردیا ہے انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے علاقے کے عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلائیں ۔