بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی بھڑکیں

ایک بار رافیل طیارے بھارت آ جائیں پھر پاکستان بھارت کے قریب آنے کا سوچے گا بھی نہیں۔ بھارتی ایئر فورس کے سربراہ بی ایس دھنوا کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 25 مارچ 2019 15:14

بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی بھڑکیں
نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مارچ 2019ء) بھارتی ایئر فورس (آئی اے ایف) کے سربراہ بی ایس دھنوا نے پیر کو کہا ہے کہ رافیل طیارے برصغیر میں سب سے بہترین جنگجو طیارے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک بار رافیل طیارے آ جائیں پھر پاکستان ایل او سی اور سرحد پر آنے کی جرات بھی نہیں کرے گا،ایک ٹی وی چینل سے گفتگو میں بی ایس ڈھانوا نے کہا کہ رافیل ہمارے فضائی دفاع کو مزید مضوط بنائے گا۔

اور پاکستان ہمارے لائن کنٹرول یا سرحد کے قریب بھی نہیں بھٹکیں گے۔ہم طیاروں میں اس طرح کی صلاحیت پیدا کر رہے ہیں جس کا جواب پاکستان کے لیے دینا مشکل پو جائےگا۔بھارتی فضائیہ کے چیف نے مزیزد کہا کہ ہممیں ستمرب کے مہینے میں رافیل طیارے ملیں گے۔رافیل ہماری جنگی صلاحیتوں میں زبردست اضافے کا سبب بنے گا۔

(جاری ہے)

اور یہ طیارے پاکستان اور بھارت کے پاس موجودہ بہترین طیاروں میں سب سے اوپر ہوں گے۔

خیال رہے پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارت نے روس کو رافیل طیاروں کا آرڈردیا تھا۔ بھاتی ائیرچیف مارشل بی ایس دھنوانے کہا تھا کہ بھارتی ائیرفورس کو ستمبر میں روسی ساختہ رافیل طیارے مل جائیں گے،بھارتی ٹی وی کے مطابق نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےبھارتی ائیر چیف مارشل بی ایس دھنوا نے کہ تھا اکہ بھارتی ائیر فورس کو مزید بہتر اورجدید بنانے کے لیے روسی ایوی ایشن کو 36رافیل طیارے فراہم کرنے کا آرڈردے دیا ہے تاہم بھارتی ائیر چیف مارشل بی ایس دھنوا نے اس حوالے سے مزید کوئی تفصیلا ت فراہم نہیں کی تھیں۔

جب کہ ایک بیان میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ اگر بھارت کے پاس رافیل طیارے ہوتے تو ناکامی کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔واضح رہے کہ مودی سرکار نے فرانس کے ساتھ تقریباً 8 ارب یورو کے عوض 35 رافیل طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا۔ تاہم بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی پر اس معاہدے میں کمیشن کھانے کا الزام عائد کیا جس کے بعد اس معاہدے پر عمل نہ کیا جا سکا۔ اب مودی نے اسی معاملے کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا ذریعہ بناتے ہوئے بھارت کی اپوزیشن جماعتوں کو بھارت کی شکست کا ذمہ دار ٹھہرا دیا ہے۔