ایان علی کے ساتھ 45غیرملکی دورے کرنے والا شخص ایوان صدر کا پروٹوکول آفیسر نکلا

مشتاق نامی شخص کو ر سینیٹر رخسانہ بنگش کی سفارش پرایوان صدرمیں پروٹوکول آفیسرتعینات کروایاگیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 25 مارچ 2019 18:11

ایان علی کے ساتھ 45غیرملکی دورے کرنے والا شخص ایوان صدر کا پروٹوکول ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 مارچ۔2019ء) منی لانڈرنگ اور جعلی بنک اکاﺅنٹس کیس میں ماڈل ایان علی کے ہمراہ 45غیرملکی دورے کرنے والا مشتاق شخص ایوان صدرمیں پروٹوکول آفیسرتعینات تھا. تفصیلات کے مطابق جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کی تحقیقات میں ایک اور انکشاف ہوا ، ماڈل ایان علی کے ہمراہ 45 غیر ملکی دورے کرنے والا شخص سامنے آگیا ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتاق نامی شخص کوایوان صدرمیں پروٹوکول آفیسرتعینات کروایاگیا، مشتاق نامی شخص کی تعیناتی سینیٹررخسانہ بنگش کے لیٹر ہیڈ سے ہوئی، نیب نے رخسانہ بنگش کا خط بھی حاصل کر لیا ہے اور سینیٹر رخسانہ بنگش کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

(جاری ہے)

یاد رہے اکتوبر 2018 میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ جعلی اکاﺅنٹس کیس میں معروف ماڈل ایان علی کا نام بھی سامنے آیا ہے اور ایان علی کے اکاﺅنٹس سے دیگر جعلی اکاﺅنٹس کالنک مل گیا ہے، جن سے بھاری رقوم کی ٹرانزیکشنز ہوئیں اور ان ہی اکاﺅنٹس سے ماڈل کے دبئی کے ٹکٹ بھی خریدے جاتے رہے.

ذرائع کے مطابق ایان علی کے غیر ملکی دوروں کے لیے جعلی اکاﺅنٹس سے رقم نکالی گئی اور ان کی وہاں رہائش، طعام و قیام و خریداری کے پیسے بھی اسی طرح ادا کیے گئے. واضح رہے کہ ماڈل ایان علی 2015 میں اسلام آباد ائیرپورٹ سے دبئی پانچ لاکھ ڈالرز غیر قانونی طورپر لے جاتے ہوئے پکڑی گئیں تھیں، جس کے بعد انہیں تین ماہ جیل کی ہوا کھانی پڑی تھی جبکہ ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا تھا بعد ازاں انہیں رہائی ملی اور پھر وہ عدالتی اجازت کے بعد بیرون ملک روانہ ہوگئیں تھیں جس کے بعد سے وہ مفرور ہیں.