امریکا: کیلی فورنیا کے شہر ایسکن ڈیڈو میں مسجد کو آگ لگا دی گئی

پیر 25 مارچ 2019 19:51

امریکا: کیلی فورنیا کے شہر ایسکن ڈیڈو میں مسجد کو آگ لگا دی گئی
کیلی فورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر ایسکن ڈیڈو میں مسجد کو آگ لگا دی گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

امریکا ریاست کیلی فورنیا کے شہر ایسکن ڈیڈو میں واقع مسجد کو نامعلوم شخص نے آگ لگا دی، مسجد میں موجود افراد نے آگ بجھائی، رات گئے لگائی گئی آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مسجد کے بیرونی حصے کونقصان پہنچا۔ نامعلوم افراد نے سفید فام نسل پرستی اور نیوزی لینڈ حملے سے متعلق نوٹ چھوڑا ہے۔