جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کی اپیل پر اعتراض ختم ، درخواست سماعت کیلئے منظور

پیر 25 مارچ 2019 20:02

جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کی اپیل پر اعتراض ختم ، درخواست سماعت کیلئے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی اپیل پر رجسٹرار آفس کے لگائے گئے اعتراضات ختم کرے ہوئے درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لی ہے ۔ اپیل پر سماعت جسٹس شیر عالم کی سربراہی میں5رکنی لارجر بنچ کی۔ عدالت نے جسٹس(ر) شوکت عزیز صدیقی کی اپیل کو نمبر لگانے کا حکم دیتے ہوئے درخواست کو ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست میں جسٹس(ر )شوکت عزیز صدیقی نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی رہائش گاہوں پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیل فراہم کرنے کی استدعا کی تھی ۔ درخواست میں رجسٹرار آفس کی طرف سے ان کی اپیل پر لگائے گئے اعتراضات پر بھی اپنا مؤقف دیا گیا تھا ۔ جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کے وکیل شاہد خان نے اس موقع پر عدالت میں اپنے مؤکل کے تحفظات پیش کئے ۔ عدالت نے جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کی درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی ۔