وزیر پیٹرولیم غلام سرور کی جعلی ڈگری سے سے متعلق درخواست پر ٹرائل کورٹ کو جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت

پیر 25 مارچ 2019 22:15

وزیر پیٹرولیم غلام سرور کی جعلی ڈگری سے سے متعلق درخواست پر ٹرائل کورٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کی جعلی ڈگری سے سے متعلق درخواست نمٹاتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سیاسی مخالفت پر جعلی ڈگری کیس بنایا گیا،اینٹی کرپشن کی تحقیقات میں میرے ڈپلومہ کو درست قرار دیا گیا ہے،اینٹی کرپشن عدالت کو تحقیقات کی روشنی میں جلد فیصلہ کرنے کا حکم دیا جائے۔اینٹی کرپشن نے بتایا کہ تحقیقات میں ڈپلومہ درست پایا گیا ہے،ماتحت عدالت میں بھی تحقیقاتی رپورٹ اور بیان جمع کرا دیا ہے۔