چغتائی لیب کی انتظامیہ کیخلاف کاروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی

پیر 25 مارچ 2019 22:25

چغتائی لیب کی انتظامیہ کیخلاف کاروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) چغتائی لیب کی انتظامیہ کیخلاف کاروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔قرارداد (ن) لیگ کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی ۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ چغتائی لیب کی جانب سے نواز شریف کی ٹیسٹ رپورٹس پر ذومعنی الفاظ درج کیے گئے ہیں۔چغتائی لیب نے غیر پیشہ وارانہ اور غیر اخلاقی حرکت کی۔

(جاری ہے)

صارفین کا ڈیٹا چوری ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔چغتائی لیب کی اس حرکت کی وجہ سے نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ چغتائی لیب اور ان کی انتظامیہ کیخلاف فی الفور ایکشن لیا جائے اور چغتائی لیب کی انتظامیہ فورا ًمیاں نواز شریف اور ان کے اہل خانہ سے معافی مانگیں۔