پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کے بعد کراچی کرکٹ سٹی بن چکاہے، میئر کراچی

پیر 25 مارچ 2019 23:05

پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کے بعد کراچی کرکٹ سٹی بن چکاہے، میئر کراچی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی میں کرکٹ کے شائقین میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے، پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کے بعد کراچی کرکٹ سٹی بن چکاہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اپنے دفتر میں قومی کر کٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے ملاقات کے موقع پر کیا اس موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن اور ورکس اینڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین حسن نقوی بھی موجود تھے، میئر کراچی نے اس تجویز کو منظور کرلیا کہ نوجوانوں کو کرکٹ کی سہولتیں فراہم کی جائیں کیونکہ یہ ہمارے ملک کے لئے اہم ہے، اس حوالے سے بلدیہ عظمیٰ کراچی ہرممکن تعاون کریگی، حالیہ پی ایس ایل کی وجہ سے پاکستان کا سافٹ امیج دنیا بھر میں گیا اور امن و امان کے حوالے سے ایک مثبت پیغام بھی دنیا کو پہنچا، میئر کراچی نے کہا کہ ملک میں ایسے میچز سے پاکستان میںکھیلوں کے ساتھ ساتھ معاشی سرگرمیاں بھی فروغ پائیں گی۔