عوام اور بالخصوص علمائے کرام کا تحفظ سیکیورٹی اداروں کی اولین ترجیح ہے، ساجد کیانی
افواج پاکستان،پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ علمائے کرام کی کاوشوں سے ملک میں فرقہ واریت کا خاتمہ ہو چکا ہے، ڈی پی او ملک سے دہشتگردی کے خاتمہ اور امن و امان کے قیام کے لئے سیکیورٹی اداروں اور عوام نے بہت سی قربانیاں دیں اب ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ امن و امان کی اس فضا کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں، ڈپٹی کمشنر شہزاد مرزا
پیر 25 مارچ 2019 23:21
(جاری ہے)
انہوں نے ان خیالات کا اظہار ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعیم اللہ بھٹی،اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد عباس ذوالقرنین،اے سی پنڈی بھٹیاں اعتزاز اسلم مارتھ ،دینی مذہبی جماعتوں کے علمائے کرام،ڈسٹرکٹ بار ،انجمن تاجران کے نمائندوں اور کمیٹی کے دیگر اراکین نے اجلاس میں شرکت کی ۔
ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا کہنا تھا کہ حافظ آباد ایک پر امن ضلع ہے امن و امان کے اس ماحول کے قیام کے لئے علمائے کرام،انجمن تاجران اور شہریوں کا بڑا اہم کردار ہے ۔پولیس اور انتظامیہ کی ہمیشہ کی طرح کوشش ہو گی کہ امن و امان اور بھائی چارہ کی یہ فضا برقرار رہے ۔انہوں نے علمائے کرام اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ ایسی اخبارات یا دیگر اوراق جن پر قرآنی آیات درج ہوں انہیں عام استعمال میں لانے سے احتیاط برتی جائے تاکہ ان قرآنی آیات کا تقدس مجروح نہ ہو انہوں نے علمائے کرام سے مزید اپیل کی کہ اپنی مساجد ،مدارس اور خطبات میں بھائی چارے اور امن و امان کا درس دیتے ہوئے عوام کو فرقہ واریت سے اجتناب کی اپیل کریں ۔انکا کہنا تھا کہ حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں میں انجمن تاجران کے تعاون سے مختلف مارکیٹوں ،بازاروں اور شاہرائوں پر سیکیورٹی کیمرے لگائے جا رہے ہیں جن کا مقصد عوام کے جان و مال کی حفاطت کو یقینی بنانا ہے ۔اجلاس میں علمائے کرام اور دیگر اراکین نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو امن و امان کے قیام کے حوالہ سے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔اجلاس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی،خوشحالی اور استحاکم کے لئے خصو صی دعا کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.