ہانگ کانگ میں پھنسی دو سعودی بہنیں بحفاظت تیسرے ملک پہنچ گئیں

حفاظت کے لیے درخواست کے بعد اس سفر کے خوش کن اختتام پر پرجوش ہیں،دونوں بہنوں کی گفتگو

منگل 26 مارچ 2019 12:58

ہانگ کانگ میں پھنسی دو سعودی بہنیں بحفاظت تیسرے ملک پہنچ گئیں
ہانگ کانگ سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) ہانگ کانگ میں گزشتہ کئی ماہ سے پھنسی ہوئی دو سعودی بہنوں کو انسانی بنیادوں پر ویزا ملنے کے بعد ایک تیسرے ملک پہنچا دیا گیا جس کا نام تاحال نہیں بتایا گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں ریم اور راوان کے قانونی مشیر کا کہنا تھا کہ ان کی مہینوں سے جاری آزمائش ختم ہوچکی ہے اور اب وہ انسانی بنیادوں پر حاصل ویزے پر تیسرے ملک پہنچ چکی ہیں۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ سے روانگی کے بعد سعودی لڑکیوں کا کہنا تھا کہ وہ حفاظت کے لیے درخواست کے بعد اس سفر کے خوش کن اختتام پر پرجوش ہیں۔دونوں بہنوں کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ سال ستمبر میں سری لنکا سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوئی تھیں، جہاں وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سیر و تفریح کے لیے گئے ہوئی تھیں۔خیال رہے کہ دونوں بہنوں کی عمریں بالترتیب 20 اور 18 برس ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ سری لنکا سے آسٹریلیا جانے کے لیے نکلی تھیں لیکن وہ ہانگ کانگ ہی پہنچ پائیں۔

متعلقہ عنوان :