آٹھ لبنانی شہریوں کو یو اے ای میں دہشت گردی کے مقدمے کا سامناہے،تنظیم انسانی حقوق

منگل 26 مارچ 2019 13:06

آٹھ لبنانی شہریوں کو یو اے ای میں دہشت گردی کے مقدمے کا سامناہے،تنظیم ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان کے آٹھ شہریوں کو متحدہ عرب امارات میں دہشت گردی کے مقدمے کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کے ادارے نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہاکہ یہ تمام لبنانی شہری شیعہ مسلک کے حامل ہیں اور ان پر عائد الزامات کو عام بھی نہیں کیا گیا البتہ ان کے خاندان کے افراد کا کہنا تھا کہ انہیں دہشت گردی کے الزامات کا سامنا ہے۔

خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کے میڈیا کے مطابق یہ تمام افراد ایران نواز شیعہ عسکری تنظیم حزب اللہ کے ساتھ وابستہ ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر بلیک لسٹ کیا جا چکا ہے۔