وزیراعظم نے گریڈ بائس میں ترقی پانے والے افسران کی منظوری دیدی

منگل 26 مارچ 2019 13:48

وزیراعظم نے گریڈ بائس میں ترقی پانے والے افسران کی منظوری دیدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) وزیراعظم نے گریڈ بائس میں ترقی پانے والے افسران کی منظوری دیدی ۔ منگل کو اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے ترقی اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

ترقی پانے والوں میں اسد حیا الدین ، ظفر حسن ، حسن ناصر جامی، محمد اسلم اور محمد اعظم شامل ہیں ،محمد اعظم ترقی پانے کے بعد بدستور وزیراعظم کے سیکرٹری کے عہدے پر فائز رہیں گے ،اسد حیا الدین سیکرٹری پٹرولیم ، حسن ناصر جامی موسمیاتی تبدیلی کے عہدے پر فائز رہیں گے ،محمد اسلم سیکرٹری سیفران، ظفر حسن سیکرٹری پلاننگ کے عہدے پر فائز ہونگے۔

متعلقہ عنوان :