استنبول میں واقع بازنطینی دور کے کلیسا کو مسجد میں تبدیل کیا جا سکتا ہے،ایردوآن

کلیسا ایک عظیم چرچ ہی نہیں اس کا تعلق انسانیت سے بھی ہے، یونیسکو اسے عالمی ورثہ تسلیم کر چکا ہے،یونان کا ردعمل

منگل 26 مارچ 2019 21:11

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) ترک صدرطیب ایردوآن نے کہاہے کہ استنبول میں واقع بازنطینی دور کے کلیسا کو مسجد میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایردوآن نے یہ بیان اتوار کو ٹیلی وژن پر ایک خطاب کے دوران دیا۔

(جاری ہے)

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے بلدیاتی انتخابات کے ایک جلسے کے دوران ووٹروں کو اپنی سیاسی جماعت کی جانب راغب کرنے کے لیے کہا کہ استنبول میں واقع بازنطینی دور کے کلیسا کو مسجد میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

یہ انتخابات اکتیس مارچ کو ہوں گے۔ ادھر یونان کے وزیر خارجہ جارج کاٹروگالوس کا کہنا تھاکہ گزشتہ کئی صدیوں سے یہ عیسائیت کا ایک عظیم چرچ ہی نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق انسانیت سے بھی ہے۔ یونیسکو کا ادارہ اسے عالمی ورثہ تسلیم کر چکا ہے۔