آئی جی سندھ نے شہری کے پولیس کیساتھ نامناسب رویے کا نوٹس لے لیا

منگل 26 مارچ 2019 21:25

آئی جی سندھ نے شہری کے پولیس کیساتھ نامناسب رویے کا نوٹس لے لیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے پی آئی ڈی سی پر سکیورٹی اقدامات کے حوالے سے قائم ناکہ پر شہری کا پولیس سے منفی برتاؤ اور نامناسب رویئے کے حوالے سے سوشل میڈیا فوٹیج پر ایس ایس پی ساؤتھ سے معاملے کی بابت جملہ تفصیلات فی الفور طلب کرلی ہیں۔