واپڈا نے مہمند ڈیم کی تعمیر کا کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا
ٹھیکہ چائنا گزوبہ گروپ آف کمپنیزاور ڈیسکون کے مشترکہ ونچر کو ایوارڈ کیا گیا ہے،حتمی کنٹریکٹ کی مالیت 183 ارب 52 کروڑ روپے ہے، ترجمان واپڈا مہمند ڈیم کی تعمیر سے 12 ملین ایکڑ فٹ پانی اسٹوریج ہو گا، ڈیم سے 800 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، 18 ہزار ایکڑ زمین سیراب ہوگی اور پشاور کو پینے کے لیے صاف پانی کی سپلائی ڈیم سے کی جائے گی، چیئرمین واپڈا
منگل 26 مارچ 2019 22:04
(جاری ہے)
اس ضمن میں اپوزیشن کے احتجاج پر رد ِعمل اظہار کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے کہا تھا کہ ڈیسکون کو ٹھیکہ دینا مفادات کا ٹکراؤ نہیں اور معیار کے مطابق جے وی پارٹنر کے لیے 10 بلین درکار ہوتا ہے جس پر کمپنی پورا اترتی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ ڈسکون اور چینی کمپنی چائنہ گھیزوبا ہر لحاظ سے معیار پر پورا اترتے تھے۔ بولی پیپرا کے رولز کے مطابق مکمل ہوئی اور جب یہ بڈنگ اوپن ہوئی تھی تب یہ حکومت اقتدار میں نہیں آئی تھی۔چیئرمین واپڈا نے کہا کہ واپڈا کے پاس کسی جوائنٹ وینچر کی بلڈنگ روکنے کا اختیار نہیں، ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ کمپنی کس کی ملکیت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مہمند ڈیم ایک منفرد منصوبہ ہے جسے پانچ سال میں مکمل کیا جائے گا لیکن اگر فنڈز کی فراہمی، علاقے میں امن و امان کی صورتحال اور انتظامیہ کا تعاون جاری رہا تو وقت سے پہلے مکمل کر لیں گے۔چیئرمین واپڈا نے بتایا کہ مہمند ڈیم کی تعمیر سے 12 ملین ایکڑ فٹ پانی اسٹوریج ہو گا، ڈیم سے 800 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، 18 ہزار ایکڑ زمین سیراب ہوگی اور پشاور کو پینے کے لیے صاف پانی کی سپلائی مہمند ڈیم سے کی جائے گی۔جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے میڈیا کو بتایا کہ آئندہ دوہفتوں میں مہمند ڈیم پر کام شروع کردیا جائے گا اور ہم ادارے کی 60 اور 70 والی دہائی کہ عظمت رفتہ کو بحال کریں گے۔تاہم حکومتی وزرا نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اس کنٹریکٹ کو دینے میں میرٹ کی خلاف ورزی نہیں کی گئی اور یہ کنٹریکٹ تحریک انصاف کی حکومت آنے سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.