Live Updates

مہاتیر محمد نے یوم پا کستان پریڈ کی ویڈیو فیس بک پر پوسٹ کرد

منگل 26 مارچ 2019 22:35

مہاتیر محمد نے یوم پا کستان پریڈ کی ویڈیو فیس بک پر پوسٹ کرد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) ملائیشیاء کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے یوم پا کستان پریڈ کی ویڈیو فیس بک پر پوسٹ کردی۔ ویڈیو میں ان کی بطور مہمان خصوصی پریڈ میں شرکت اور عمران خان کے ساتھ خوشگوار لمحات کے مناظر موجود ہیں جبکہ جے ایف 17 تھنڈر طیارے کے معائنے اور پاکستان سے روانگی کے لمحات بھی ویڈیو میں قید ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے یادگار لمحات پر مبنی ویڈیو فیس بک پر شیئر کردی ہے۔ ویڈیو میں ملائیشیاء کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی مہمان خصوصی کے طورپر یوم پاکستان پریڈ میں شرکت اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ گزرے خوشگوار لمحات موجود ہیں۔ مہاتیر محمد کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں جے ایف 17 تھنڈر کے معائنے اور پاکستان سے وطن واپسی کے مناظر بھی موجود ہیں ملائیشیاء کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے عمرا ن خان اور پاکستانی عوام کا پرتپاک میزبانی پر شکریہ بھی ادا کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات