عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ، رواں سال کی بلند ترین سطح پر رہے

منگل 2 اپریل 2019 17:19

عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ، رواں سال کی بلند ترین سطح ..
انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2019ء) عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ رواں سال کی اب تک کی بلند ترین سطح پر رہے جس کی وجہ امریکی شیل پیداوار میں کمی کے ساتھ ساتھ وینزویلا ، ایران اور اوپیک پلس ملکوں کی جانب سے سپلائی میں کمی ہے۔ایران اور وینزویلا کی سپلائی امریکی پابندیوں کے باعث جبکہ اوپیک پلس ملکوں کی پیداوار بین الاقوامی معاہدے کے باعث کم ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

منڈی میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے منگل کے روز نرخ بڑھ کر 69.76 ڈالر فی بیرل رہے جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے بھی بڑھ کر 62 ڈالر فی بیرل تک جاپہنچے۔بین الاقوامی توانائی ایجنسی آئی ای اے کے مطابق امریکی پابندیون کے باعث ایران کی پیداوار 2018 ء کی سطح 3.85 ملین بیرل یومیہ سے کم ہوکر رواں سال 2.65 ملین بیرل یومیہ تک آنے کا امکان ہے۔اسی طرح وینزویلا کی پیداوار بھی 1.31 ملین بیرل یومیہ کی 2018 ء کی سطح سے کم ہوکر رواں سال 7 لاکھ 50 ہزار بیرل یومیہ تک آسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :