ہفتہ غذائیت 8 اپریل تا 13 اپریل تک منایا جا رہا ہے،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سہیل اعجاز

جمعرات 4 اپریل 2019 16:28

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2019ء) ای آر ایم این سی ایچ پروگرام محکمہ صحت حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق پنجاب بھر کی طرح ضلع اٹک میں بھی ہفتہ غذائیت 8 اپریل تا 13 اپریل 2019 تک منایا جا رہا ہے اس ہفتہ کا بنیادی مقصد بچوں کا عمر کے لحاظ سے پست قامت ہونے کی روک تھام کے لیئے آگاہی اور علاج کا فراہم کرنا اور حمل سے زچگی کے بعد 1000 دن (2 سال( تک غذائی ضروریات اور ان ایام کی اہمیت اجاگر کرنا ہے ۔

ہفتہ غذائیت کی تمام تر سرگرمیاں ڈپٹی کمشنراٹک کی ہدایت اور سربراہی میں قیام عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

جس کے لئے ڈی سی اٹک کی سربراہی میں محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران اور دیگر شعبوں کے افیسران کے ساتھ اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد کیا گیا،اس ضمن میں محکمہ صحت ضلع اٹک میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سہیل اعجاز، ڈی ایچ او ڈاکٹر اسد اسماعیل ،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر آصف ارباب نیازی ضلع اٹک اور تحصیل سطح پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ز کی جانب سے بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں تاکہ اس ہفتہ غذائیت کے دوران تمام وسائل کو استعمال میں لا کر ماں ، حاملہ خواتین،بچوں کو دودھ پلانے والی ماو،ْں ، پانچ سال سے کم عمر بچوں کی صحت کو بہتر بنایا جا سکے اور حاملہ خواتین ، نوعمر لڑکیوں اور پانچ سال سے کم عمر بچوں میں غذائی کمی کا خاتمہ کیا جا سکے۔