نئی ٹیکس ایمینسٹی سکیم سے ٹیکس نیٹ اور جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ ہوگا ‘ افتخار بشیر

ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے پاکستانیوں کے اثاثوں کی ڈکلیریشن سے ٹیکس آمدن میں اضافہ ہوگا ،گزشتہ ایمنسٹی اسکیمز کے مثبت نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی ایمنسٹی سکیم لانا ملکی مفاد میں ہے‘صدرگرائنڈنگ ملز ایسویسی ایشن

منگل 9 اپریل 2019 13:18

نئی ٹیکس ایمینسٹی سکیم سے ٹیکس نیٹ اور جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ ہوگا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2019ء) صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے تاجر تنظیمی کی مشاورت سی15اپریل سے نئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سکیم سے ٹیکس نیٹ اور جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ سے ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہوگا۔ نئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا اجراء سے پاکستانیوں کے اثاثوں کی ڈکلیریشن سے ٹیکس آمدن میں اضافہ ہوگا اور حکومتی ریونیو میں اضافہ سے ملک معاشی طور پر مستحکم ہونے سے ملک کو بیرونی اداروں کو ان کی شرائط پر قرضے حاصل کرنے سے نجات مل جائے گی ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ گزشتہ ایمنسٹی اسکیمز کے مثبت نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی ایمنسٹی سکیم لانا ملکی مفاد میں ہے تاکہ جو پاکستانی اپنے اثاثے بروقت ڈکلیئر کرکے حکومت کو ٹیکس ادا نہیں کرسکے وہ بھی اس سکیم سے استفادہ حاصل کرکے اپنے کاروبار کو قانونی شکل دے سکیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ایمسنٹی سکیم کا مقصد ملک و بیرون ملک موجود پاکستانیوں کے اثاثوں کی ڈکلیریشن سے ٹیکس آمدن میں اضافہ ہے۔انہوںنے کہا کہ ٹیکس دہندگان کے اعتماد کو بڑھانے ،کالادھن سفید کرنے، ایس ایم ایز ،ایکسپورٹ ویئر ہائوسز اور ایگری کلچر سیکٹر کے مراعات اور اسمگلنگ کی روک تھام ازحد ضروری ہے ۔انہوںنے کہا کہ نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے قواعد و ضوابط گزشتہ اسکیم کی طرح ہونے چاہیے جو مختلف ٹیکس ریٹ کی بنیاد پر اعلان کی گئی تھی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے استفادہ حاصل کرکے اپنے کاروبار کو ٹیکس ادا کرکے قانونی شکل دے سکیں۔