محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کے زیر اہتمام انسداد پولیو و ڈینگی واک

جمعرات 11 اپریل 2019 17:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2019ء) محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب نے سوشل ویلفیئر سوسائٹی صنعت نگر کے تعاون سے دیو سماج روڈ سے چاند فائو نڈیشن سکول تک انسداد پولیو و ڈینگی واک کا اہتمام کیا ، واک کا بنیادی مقصد علاقہ کے لوگوں میں پولیو و ڈینگی کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا اور ان خطرناک بیماریوں سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیرسے متعلق معلومات فراہم کرنا تھا،واک کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مبشر جاوید نے کی جس میں ڈی ڈی او ہیلتھ، سوشل ویلفئر آفیسر مصباح زینب، صدر صنعت نگر الیاس خان اور مختلف این جی اوز کے نمائندگان سمیت طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی، واک کے شرکاء نے مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر انسداد پولیو و انسداد ڈینگی کے حوالے سے پیغامات درج تھے۔