حکومت پنجاب دور دراز علاقوں میں طالبات کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے سہولتیں دے رہی ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 15 اپریل 2019 21:13

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اپریل2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ذوالفقار احمد کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پیل مرزا کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

وہاں موجود طالبات میں مفت یونیفارم کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں انہوں نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب دور دراز علاقوں میں طالبات کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے سہولتیں دے رہی ہے جبکہ ضلعی سطح پر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور اساتذہ کرام محنت کر رہے ہیں۔

یہ بیٹیاں قوم کا مستبل ہیں، قوم کے معماروں کو اندھیروں سے نکلنے کے لئے جدید طرز پر مبنی تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے سی ای او ایجوکیشن سید مظہر اقبال مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔تقریب میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پیل مرزا میں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ، اے سی سوہاوہ اور سکول انتظامیہ نے طالبات کو مفت یونیفارم تقسیم کیے اور انکو آگے بڑھنے کی تلقین دی۔

متعلقہ عنوان :