والکس ویگن کے سابق سربراہ سمیت 5 افراد پر دھوکا دہی کی فرد جرم عائد

منگل 16 اپریل 2019 10:10

فرینکفرٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2019ء) یورپ کے سب سے بڑے کار ساز ادارے والکس ویگن کے سابق سربراہ مارٹن ونٹرکورن اور چار دیگر افراد کے خلاف دھوکا دہی کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق کے مطابق اس فرد جرم کا تعلق جرمن صنعتی گروپ والکس ویگن کے اس ڈیزل سکینڈل سے ہے، جس سے کئی ملین گاڑیاں متاثر ہوئی تھیں۔ یہ سکینڈل ایک ایسے سافٹ ویئر سے متعلق تھا، جو گاڑیوں کے انجنوں سے خارج ہونے والی ماحول دشمن گیسوں کا حجم اصل سے کم بتاتا تھا۔ یوں ان گاڑیوں کو ماحول کے لیے کم نقصان دہ ظاہر کر کے فروخت کیا جاتا تھا۔ یہ فرد جرم جرمن شہر براؤن شوائیگ میں عائد کی گئی، جس کا اب ایک مقامی عدالت جائزہ لے رہی ہے۔