جعلی بینک اکاؤنٹس کیس،اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہزاد علی کی 30اپریل تک عبوری ضمانت از گرفتاری منظور کرلی

منگل 16 اپریل 2019 14:56

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس،اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہزاد علی کی 30اپریل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں شہزاد علی کی 30اپریل تک عبوری ضمانت از گرفتاری منظور کرلی ۔

(جاری ہے)

منگل کو شہزاد علی کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کیس سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی ۔ دور ان ملزم شہزاد علی عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔عدالت نے 30 اپریل تک عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

متعلقہ عنوان :