خیرپور ومضافات میں تیز آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش،موسم خوشگوارہوگیا

منگل 16 اپریل 2019 15:45

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2019ء) خیرپور ومضافات میں تیز آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش،موسم خوشگوار،تیز آندھی کے سبب درخت جڑوں سے اکھڑ گئے،کچے مکانات،جھونپڑی نماں گھروں کی چھتیں اڑ گئیں،نشیبی علاقے زیر آب آگئے تھے،مٹی آلود آندھی اور بارش کے سبب نظام زندگی معطل ہوکر رہ گئی تھی،بجلی ،ٹیلی فون ،سوئی گیس سمیت دیگر مواصلاتی نظام نظام خراب ہوگیا تھا ،بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا تھا ،شہریوں نے تفریح مقامات کا رخ کرلیا تھا۔

(جاری ہے)

بارش سے لطف اندوز ہونے کے لئے پکوڑے،سموسوں،دہی بلوں سمیت دیگر چٹ پٹی اشیا کی دکانوں سے خریداری میں مصروف دیکھے گئے تھے،بارش کے باعث گندم کی تیار فصل جو کھیتوں میں کٹی ہوئی رکھی ہوئی تھی کو نقصان پہنچا تھا،