مولانا تقی عثمانی پر حملے سمیت 50 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

منگل 16 اپریل 2019 19:05

مولانا تقی عثمانی پر حملے سمیت 50 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2019ء) انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے مولانا تقی عثمانی پر حملے سمیت 50 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو سی ٹی ڈی نے ملزمان محمد حیدر عرف بچہ،سید مہتاب عرف مچھڑ،گل اکبر عرف عبداللہ ، سید حیدر عباس عرف پولیس والا،آصف رضا عرف خالد،کامران عرف پٹھان کو دھماکہ خیز مواد پولیس مقابلہ اور اسلحہ ایکٹ میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزمان کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان مفتی تقی عثمانی پر حملے کے سہولت کار ہیں، ملزمان نے پڑوسی ملک سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی، ملزمان پچاس سے زائد فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں ،ملزمان کو ماہانہ چالیس ہزار روپے اخراجات ملتے تھے، ملزمان مولانا اورنگزیب فاروقی پر حملے سمیت کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔