کبیروالا،مسلح اوباش کی گھر گھس کر جواں سالہ شادی شدہ خاتون کو بے آبرو کر نے کی کوشش

منگل 16 اپریل 2019 19:34

کبیروالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2019ء) مسلح اوباش کی گھر گھس کر جواں سالہ شادی شدہ خاتون کو بے آبرو کر نے کی کوشش، اہل خانہ کی بروقت مداخلت پر اسلحہ تان لیا،جان سے مارنے کی دھمکیاں،تفصیل کے مطابق نواحی مو ضع نند پور کا ہائشی محمد جمشید ولداللہ دتہ بھٹی مو چی جوکہ عرصہ دوسال سے محنت مزدوری کی غرض سے دبئی میں مقیم ہے کی جواں سالہ بیوی ارشاد مائی اپنے بچوں کے ہمراہ سسرال میں ہی قیام پذیر تھی گزشتہ شب ارشاد مائی اپنے بچوں کے ہمراہ کمرے میں سورہی تھی کہ درمیانی شب خود کار پستول سے مسلح ملزما ن ندیم احمد ولد محمد ایوب غوری دیوار یں پھلانگتا گھر میں داخل ہو گیا اور کمرے میں سوئی ارشا د مائی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے گن پوائنٹ پررکھتے بے آبرو کر نے لگا اس دوران خاتون خانہ نے مزاحمت کرتے شورمچانا شروع کر دیا جس پر اسکا دیور جاوید اقبال دیگر گھر والے کمرے میں جاپہنچے تو ملزم نے ان پر اسلحہ تان لیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ارشاد مائی کو برہنہ حالت میں چھوڑتا فرار ہو گیا، سرائے سدھو پو لیس نے متاثرہ کے دیور جاوید اقبال کی مدعیت میں نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔