پارلیمانی نظام اور اٹھارویں ترمیم کو چھیڑنے کی کوشش کی گئی تو خطرناک نتائج برآمد ہوں گے، اختر مینگل

عید قرباں پر بہت سی حکومتوں کو قربانی دینی ہوگی ، بلوچستان حکومت سب سے پہلے ہم گرائیں گے، حکومت کی اتحادی جماعت کے سربراہ کی گفتگو

بدھ 17 اپریل 2019 14:21

پارلیمانی نظام اور اٹھارویں ترمیم کو چھیڑنے کی کوشش کی گئی تو خطرناک ..
ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2019ء) حکومت کے اتحادی بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے واضح کیا ہے کہ اگر پارلیمانی نظام اور اٹھارویں ترمیم کو چھیڑنے کی کوشش کی گئی تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے،عید قرباں پر بہت سی حکومتوں کو قربانی دینی ہوگی جس میں بلوچستان حکومت سب سے پہلے ہم گرائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا کہ عید قرباں پر بہت سی حکومتوں کو قربانی دینی ہوگی جس میں بلوچستان حکومت سب سے پہلے ہم گرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ صرف اپوزیشن پر احتساب کا ڈنڈا چلے گا تو اس سے ملک میں شورشرابہ ضرور ہوگا۔اختر مینگل نے کہاکہ ملک کو تجربہ گاہ بنادیا گیا ہے موجودہ حالات میں ملک مزید تجربوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت نے ہمارے چھ نکاتی معاہدے پر 7ماہ گزرنے کے بعد بھی عملدرآمد نہیں کیا ہے اس معاہدے میں باقی 4ماہ کا وقت رہ گیا ہے اب دیکھنا ہے کہ وفاقی حکومت اپنے معاہدوں کی کہاں تک پاسداری کرتی ہے۔