لاہور، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا سالانہ سپورٹس ویک جاری

بدھ 17 اپریل 2019 20:01

لاہور۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کاسالانہ سپورٹس ویک بھر پور طریقے سے جاری ہے، طلبہ و سٹاف کی بڑی تعداد کھیلوں میں شرکت کررہی ہے۔ سپورٹس ویک کے پہلے روز انڈور گیمز کے مقابلے ہوئے ۔

(جاری ہے)

ان میں کیرم بورڈ، شطرنج، لڈو، ڈارٹ ، سکریبل اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے شامل تھے۔19اپریل تک منائے جانے والے سپورٹس ویک کے دوران فٹ بال، بڈمنٹن، کرکٹ،100،200اور 400میٹر کی ریس ، رسہ کشی ، کوکنگ اور گانے کے مقابلے بھی ہوں گے۔ مزید برآں پاکستان کلچرل ڈے کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے سپورٹس ویک کے انعقاد پر ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر شاہ جہاں کا مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :