قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت 24اپریل تک ملتوی ،مفتی عبدالقوی نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دیدی

بدھ 17 اپریل 2019 20:09

قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت 24اپریل تک ملتوی ،مفتی عبدالقوی نے حاضری ..
ملتان ۔17اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) معروف ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کے دوران معروف عالم دین اورقندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی کی جانب سے عدالت میں حاضری کی استثنیٰ کی درخواست دیدی گئی ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار اقبال ڈوگر قندیل بلوچ قتل کیس کے مقدمے کی سماعت کی۔ قتل کیس کے گواہ آئی ٹی انچارج اے ایس آئی محمد رمضان عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے پولیس اہلکار کا بیان قلمبند کرنے کے بعد مزید شہادتوں کے لیے سماعت 24 اپریل تک ملتوی کردی۔گرفتار ملزم وسیم سمیت دیگر ملزمان، حق نواز، عبدالباسط ، ظفر عدالت میں پیش ہوئے۔