محکمہ داخلہ کی فرقہ وارانہ اور اشتعال انگیز موبائل فون میسجز کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت

جمعرات 18 اپریل 2019 15:10

محکمہ داخلہ کی فرقہ وارانہ اور اشتعال انگیز موبائل فون میسجز کرنے والوں ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) محکمہ داخلہ نے فرقہ وارانہ اور اشتعال انگیز موبائل فون میسجز کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں انسپکٹر جنرل پولیس ، سی سی پی او ، ریجنل پولیس آفیسرز ، رینج ڈی آئی جیز ، سٹی پولیس آفیسرز ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کے نام جاری کئے گئے ہدایت نامہ میں کہاگیاہے کہ بعض مقامات پر کچھ شر پسند عناصر کی جانب سے مختلف افراد کو فرقہ وارانہ اور اشتعال انگیز موبائل فون میسجز کرنے کی شکایات و اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس سے حالات کشیدہ ہونے کا خدشہ ہوتاہے لہٰذا کسی بھی جگہ سے ایسی شکایت ملنے پر فوری طور پر متعلقہ سم اور موبائل فون مالک کا پتہ چلا کر اس کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ کسی قسم کے ناخوشگوار سانحہ کا احتما ل نہ رہے۔

متعلقہ عنوان :