تائیوان میں 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، 2 افراد زخمی

جمعرات 18 اپریل 2019 15:12

تائیوان میں 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، 2 افراد زخمی
تائپے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) تائیوان کے دارالحکومت تا ئپے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جمعرات کو آنے والے اس زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق زلزلے کی وجہ سے فوری طور پر تائیوان کے مشرقی حصے میں واقع سکولوں کی عمارتوں سے بچوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ حکام نے بتایا ہے کہ زلزلے کے باعث دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :