ماڈل کورٹ ملیرنے ساس کو قتل، سالے اور بیوی کو زخمی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم جمشید خان کو پھانسی کی سزا سنادی

جمعرات 18 اپریل 2019 16:31

ماڈل کورٹ ملیرنے ساس کو قتل، سالے اور بیوی کو زخمی کرنے کا جرم ثابت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) ماڈل کورٹ ملیرنے ساس کو قتل، سالے اور بیوی کو زخمی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم جمشید خان کو پھانسی کی سزا سنادی ہے ۔جمعرا ت کو ایڈیشنل سیشن جج نوید سومرو کی عدالت میں قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے جمشید خان کو ساس کو قتل ،سالے اور بیوی کو زخمی کرنے کے جرم میں پھانسی کی سزا سنادی ۔

(جاری ہے)

مجرم کو مجموعی طور پر 14 سال قید، 5 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی گئی پولیس کا الزام تھا کہ جمشید گل نے اپنی ساس دلدار بیگم کو 2012 میں قتل کیامجرم نے فائرنگ کرکے سالے فیض اللہ اور اہلیہ مسمات افسانہ کو زخمی کردیا تھا ،ماڈل کورٹ ملیر نے 13 دنوں میں برسوں سے زیر التوا 22 مقدمات نمٹا دیئے اے ڈی جے ملیر نے مجرمان کو پھانسی ، عمر قید اور دیگر سزائیں سنائیں