میپکونے 6کروڑ76 لاکھ روپے کی لاگت سی358ٹرانسفارمرز اپ گریڈکردیئے

جمعرات 18 اپریل 2019 21:04

ملتان ۔18اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے نئے کنکشنوں کی فراہمی اور سسٹم کی بہتری کے لئے مالی سال2018-19ء کے دوران 6کروڑ76 لاکھ روپے کی لاگت سی358ٹرانسفارمرز اپ گریڈ کئے ہیں۔ان میں10سی25کے وی اے پر24،15 سی25 کے وی اے پر15،25 سے 50 کے وی اے پر94، 50 سی100 کے وی اے پر108، 100سی200کے وی پر72،25KVAکے مزید 2، 50KVکی6، 100KVA کی31 اور 200 کے وی کے مزید 6 ٹرانسفارمرز اپ گریڈ کئے ہیں ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسرمیپکو انجینئرطاہر محمود کی ہدایات پر جولائی2018؁ء تامارچ2019؁ء کے دوران ملتان سرکل میںایک کروڑ30 لاکھ 12 ہزارروپے کی لاگت سے مختلف استعدادکار کی101ٹرانسفارمرز کی استعدادکار میں اضافہ کیاگیاہے۔ڈی جی خان سرکل میں8لاکھ90ہزارروپے سے 11، بہاولپور سرکل میں 70لاکھ43ہزارروپے کی لاگت سی26، ساہیوال سرکل میں 3لاکھ68ہزارروپے سے 10،رحیم یار خان سرکل میں2 کروڑ7لاکھ 31ہزارروپے سی83، مظفرگڑھ سرکل میں71 لاکھ10ہزار روپے سی43 ،بہاولنگر سرکل میںایک کروڑ41لاکھ94ہزار روپے سی61اور خانیوال سرکل میں43 لاکھ20 ہزار روپے کی لاگت سی23 ٹرانسفارمرز اپ گریڈ کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان ٹرانسفارمرز کی تنصیب سے نہ صر ف میپکو ریجن کے زیر انتظام علاقوں میں بجلی کی فراہمی بہتر ہو گئی ہے بلکہ کم وولٹیج اور ٹرپنگ کی شکایات کا مکمل خاتمہ ہوگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :