جیکب آباد: اے ڈی سی کالونی میں سیوریج کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا، علاقہ مکینوں کا وارڈ ممبر کے ہمراہ احتجاج

جمعرات 18 اپریل 2019 22:52

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) اے ڈی سی کالونی میں سیوریج کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا، علاقہ مکینوں کا وارڈ ممبر کے ہمراہ احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے وارڈ نمبر 29کے اے ڈی سی کالونی میںسیوریج کا پانی نکالنے والی موٹرگذشتہ 15روز سے خراب ہونے کی وجہ سے سیوریج کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکین پریشانی میں مبتلا ہیں ، سیوریج کا پانی گھروں اور گلیوں میں کھڑا ہونے کی وجہ سے مچھروں کی بہتات اور کئی امراض نے جنم لے لیا ہے ، علاقہ مکینوں نے وارڈ ممبر ولھاری خان مغیری ، محمد شریف، عیسیٰ خان، محراب، خیر محمد اور رسول بخش کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکال کر محکمہ پبلک ہیلتھ کے انجینئر کے خلاف نعریبازی کی، اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ گذشتہ 15روز سے ہمارے محلے میں نالیوں کا گندا پانی گھروں میں داخل ہورہا ہے سیوریج کا پانی نکالنے والی موٹر خراب ہے محکمہ پبلک ہیلتھ کے انجینئر سے کئی بار شکایت کی ہے مگر ازالہ نہیں کیا جارہا ، انہوں نے کہا کہ فلفور موٹر کو ٹھیک کرکے گندا پانی نکالا جائے بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :