راولپنڈی میںمنشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے اور آتش بازوں کے خلاف کارروائی میں11ملزمان گرفتار

جمعہ 19 اپریل 2019 11:15

راولپنڈی 18اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) ضلعی پولیس نے منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوںاور آتش بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی11ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ ومنشیات برآمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس نے ابراہیم سے 20لیٹر کھلی شراب ، تھانہ بنی پولیس نے حسن خالد سے 01پستول 30بور معہ 02روند ، تھانہ کلر سیداں پولیس نے عثمان سے 01پستول 30بور معہ 30روند ، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے اسلام گل سے 01پستول 30بور معہ 02روند ، تھانہ صدر واہ پولیس نے عبدالمنان سے 01پستول 30بور معہ 03روند ، تھانہ آر اے بازار پولیس نے نواز سے 30روند پستول 30بور کے تھانہ کہوٹہ پولیس نے نزاکت سے 01ریوالور 32بور ، سٹی پولیس نے شیخ نثار سے 25عدد ہوائیاں ، 30عدد انار ، 40عدد چائنا پٹاخے ، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے ندیم سے 70عدد انار ، 150ہوائیاں ، 12کاٹن پسٹل پٹاخے پتے 13ہزار 824عدد ، تھانہ پیر ودہائی پولیس نے مسعود سے 10عدد گولے 05پٹاخے ، تھانہ صادق آباد پولیس نے نعمان سے 03عدد چائنا پٹاخے 06عدد ہوائیاں 07عدد سومز برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :