ٹویوٹا ، ڈینسو اور سافٹ بینک کی شراکت سے اوبر ٹیکنالوجی یونٹ میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

جمعہ 19 اپریل 2019 11:15

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) جاپان کی صف اول کی موٹر ساز کمپنی ٹویوٹا، آٹو پارٹس کپنی ڈینسو اور انٹرنیٹ کمپنی سافٹ بینک کی شراکت سے اوبر کے ٹیکنالوجی یونٹ میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

(جاری ہے)

جاپانی کمپنیئوں کے نمائندوں نے جمعہ کو یہاں پراجیکٹ کی تفصلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اوبر ٹیکنالوجیز کے نئے ادارہ ایڈوانسڈ ٹیکنالوجیز گروپ کے لئے ٹویوٹا موٹر کارپوریشن اور ڈینسو گروپ مشترکہ طور پر 667 ملین ڈالر اورسافٹ بینک کا وژن فنڈ 333ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ٹویوٹا کمپنی پہلے ہی امریکی شہر سان فرانسسکو میں اوبر کے منصوبہ میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کار ی کر رہا ہے