مشرق وسطی میں امن تک حرمین شرفین کو خطرہ رہے گا، چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف

دنیا میں جنگی سازوسامان کا بڑے پیمانے پر لین دین جاری ہے، پاکستان کو بھی اپنے مفاد اور دفاع کیلئے اس شعبے میں توجہ دینی ہوگی،پاکستانی افواج کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں،مسئلہ افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں، جنرل زبیر محمود حیات کا خطاب

جمعہ 19 اپریل 2019 14:36

مشرق وسطی میں امن تک حرمین شرفین کو خطرہ رہے گا، چیئر مین جوائنٹ چیفس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیرمحمود حیات نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں امن تک حرمین شرفین کو خطرہ رہے گا،دنیا میں جنگی سازوسامان کا بڑے پیمانے پر لین دین جاری ہے، پاکستان کو بھی اپنے مفاد اور دفاع کیلئے اس شعبے میں توجہ دینی ہوگی،پاکستانی افواج کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں،مسئلہ افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں۔

جمعہ کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیرمحمود حیات نے پاکستان سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جنگی سازوسامان کا بڑے پیمانے پر لین دین جاری ہے، پاکستان کو بھی اپنے مفاد اور دفاع کیلئے اس شعبے میں توجہ دینی ہوگی، دنیا بھرمیں مسلم ممالک کو مختلف مسائل اور بحراںوں کا سامنا ہے ، دنیا میں اسلام فوبیا بھی پروان چڑھ رہا ہے، جب تک مشرق وسطی میں امن قائم نہیں ہوگا حرمین شرفین کو خطرہ لاحق رہے گا۔

(جاری ہے)

جنرل زبیرمحمود حیات نے کہا کہ کشمیریوں نے بھارتی تسلط کومسترد کیا ہے اور ہزاروں جانوں کی قربانی دی ہے، کشمیری اپنے شہداء کو آج پاکستانی سبز ہلالی پرچم میں دفنا رہے ہیں۔جنرل زبیرمحمود حیات نے کہا کہ پاکستانی افواج کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور کسی بھی مس ایڈونچر و مس کیلکولیشن کا جواب دینے کیلئے تیارہیں۔جنرل زبیرمحمود حیات نے کہا کہ مسئلہ افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان میں امن بحال ہو جس کیلئے مزاکرات کی حمایت کرتا ہے، پاکستان میں ماضی میں غلطیاں ہوئی ہیں لیکن اب ہمیں سیکھنے کی ضرورت ہے۔