مئی کے مہینے کے آخر میں اسلام آباد میں اسکولوں سے باہر بچے اسکولوں میں داخل ہوں گے، وزیر تعلیم

قوم و ملک کی ترقی کے لیے تعلیم پر کام کرنے کی ضرورت ہے،بہت مشکلات کا سامنا ہے ،آہستہ آہستہ ہی ان مسائل پر قابو پا سکیں گے، شفقت محمود

جمعہ 19 اپریل 2019 14:36

مئی کے مہینے کے آخر میں اسلام آباد میں اسکولوں سے باہر بچے اسکولوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) وفاقی وزیر تعلیم برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ مئی کے مہینے کے آخر میں اسلام آباد میں اسکولوں سے باہر بچے اسکولوں میں داخل ہوں گے، قوم و ملک کی ترقی کے لیے تعلیم پر کام کرنے کی ضرورت ہے،بہت مشکلات کا سامنا ہے ،آہستہ آہستہ ہی ان مسائل پر قابو پا سکیں گے۔ جمعہ کو وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے پا کستان سمٹ سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہوتی ہے کہ پاکستان میں تعلیم میں بہتری ا رہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ بہت سے کام ابھی تعلیم کے میدان میں کرنے ہیں، کئی چیلنجز کا سامنا ہے، لوگ تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومتی سطح پر صرف باتیں نہیں بلکہ ایکشن کی ضرورت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ قوم و ملک کی ترقی کے لیے تعلیم پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر تعلیم نے کہاکہ ہمارا لٹریسی ریٹ 58 فیصد ہے، دو کڑور بچے اسکولوں سے باہر ہیں، ان سب کو اسکولوں میں داخل کرانا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ تعلیم کے معیار کو بہتر کرنا ہے، ہم جو کہتے ہیں ہمیں وہ کر کے بھی دیکھانا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں تعلیم کے معیار سے لے کر بچوں کو ہنر سکھانے تک سب کام کرنے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم ان سب پرکام کر رہے ہیں،بہت مشکلات کا سامنا ہے لیکن آہستہ آہستہ ہی ان مسائل پر قابو پا سکیں گے۔ انہوںنے کہاکہ صوبائی سطح پر بھی تعلیم کے حوالے سے کام کرنا چاہتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ گورنمنٹ چلانا مشکل کام ہوتا ہے ہمیں سب کو دیکھ کر چلنا ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ 18 ترمیم کے مدنظر ہم نے صوبائی سطح پر تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کرنا ہے جس میں تعلیم کے حوالے سے بہت سے اہم فیصلے کیے جائینگے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم جاننے کی کوشش کر رہے کہ بچوں کو والدین اسکول میں کیوں نہیں داخل کرواتے ۔ وزیر تعلیم نے کہاکہ مئی کے مہینے کے آخر میں اسلام آباد میں اسکولوں سے باہر بچے اسکولوں میں داخل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :