تھائی لینڈ، نوجوانوں کی فوج میں بھرتی سے بچنے کے لیے دعائیں

جمعہ 19 اپریل 2019 13:40

بنکاک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) تھائی لینڈ میں متعدد نوجوانوں نے فوج میں جبری بھرتی سے بچنے کے لیے دعائیں مانگنا شروع کردیں۔

(جاری ہے)

تھائی لینڈ میں 21 برس کی عمر کے تمام مرد شہریوں کو فوج میں بھرتی کے لیے خود کو رجسٹر کروانا لازمی ہے۔ہر سال تقریباً ایک لاکھ نوجوانوں کے نام قری اندازی کے ذریعے چنے جاتے ہیں۔متعدد تھائی نوجوان سمجھتے ہیں کہ فوج قربانی کے قابل نہیںاس لئے وہ جبراً بھرتی سے خوفزدہ ہیں لہٰذا وہ اس پابندی سے بچنے کے لیے پگوڈا میں دعائیں مانگ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :