گلگت بلتستان پولیس کے آفیسرز بھی وفاقی آفسران کی طرح فرائض سرانجام دینگے ،گورنر گلگت بلتستان

جمعہ 19 اپریل 2019 14:51

گلگت بلتستان پولیس کے آفیسرز بھی وفاقی آفسران کی طرح فرائض سرانجام ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان پولیس کے آفیسرز بھی بہت جلد وفاقی آفسران کی طرح پورے ملک میں فرائض سرانجام دیں گے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس ثنا ء اللہ عباسی کی طرف سے ٹورازم پولیس کے متعلق دی جانے والی بریفنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے گورنر راجہ جلال نے محکمہ پولیس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن کے مکمل قیام اور جرائم کے خاتمہ میں محکمہ پولیس نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

پولیس کے مسائل و مشکلات کو جلد حل کر لیا جائے گا اور جدید سامان سے لیس کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

گورنر نے محکمہ پولیس کی جانب سے ٹورازم پولیس کے قیام کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت کے وژن کے عین مطابق سیاحوں کی بڑی تعداد گلگت بلتستان کی طرف راغب ہو رہی ہے لہذا اس طرح کے انتظامات کی اشد ضرورت تھی جس سے نہ صرف سیاحوں کا تحفظ یقینی ہوگا بلکہ سیاح اپنے من پسند دلفریب قدرتی مناظر سے بلاخوف و خطر نظارہ کر سکیں گے گورنر راجہ جلال حسین مقپون نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے کی ترقی اور ٹورازم پولیس کو مکمل طور پر فنگشنل کرنے کے لئے بجٹ فراہم کرے گی اس موقع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس ثنا ء اللہ عباسی نے محکمہ پولیس کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی بعد ازاں گورنر نے آئی جی پی کے ہمراہ ٹور ازم پولیس کی گاڑیوں کا معائنہ بھی کیا

متعلقہ عنوان :