جماعت اسلامی نے ملک میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق دو تحریک التوا سینیٹ میں جمع کرادیں

جمعہ 19 اپریل 2019 17:17

جماعت اسلامی نے ملک میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق دو تحریک التوا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) جماعت اسلامی نے ملک میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق دو تحریک التوا سینیٹ میں جمع کرادیں۔ جمعہ کو تحریک التوا سینیٹر سراج الحق کی جانب سے جمع کرائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

کوسٹل ہائی وے، ہزار گنجی دہشتگردی واقعات اورکراچی میں مفتی تقی عثمانی پرحملے کے خلاف قرارداد بھی سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی۔سراج الحق کی تحاریک التواء میں مطالبہ کیا کہ دہشتگردی کے واقعات کو ایوان میں زیربحث لایا جائے۔