دورہ امریکا میں کرنسی میں اتار چڑھائومرکزی موضوع ہو گا،جاپانی وزیر خزانہ

ہفتہ 20 اپریل 2019 10:25

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) جاپان کے وزیر خزانہ تارو آسو آئندہ ہفتے امریکاکا دورہ کریں گے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ امریکی وزیر خزانہ سٹیون مٴْنیوچن سے ملاقات کی صورت میں کرنسی میں اتار چڑھائو سے متعلق معاملات ایجنڈے میں شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ امریکہ کسی بھی نئے تجارتی معاہدے میں کرنسی کی قدر میں کمی میں مسابقت بازی پر پابندی کی شق شامل کرنے کا مطالبہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ امریکہ سے اس معاملے پر جاپان کے موقف سے مفاہمت کرنے کی درخواست کریں گے۔

متعلقہ عنوان :